Friday , December 14 2018
ہوم > کھیل > رنگ کے بادشاہ عامر خان کی دبنگ انٹری ۔۔۔دو سال بعد رنگ میں آتے ہی اپنے حریف کو چاروں شانے چت کیسے کیا؟ نا قابل یقین خبر آگئی

رنگ کے بادشاہ عامر خان کی دبنگ انٹری ۔۔۔دو سال بعد رنگ میں آتے ہی اپنے حریف کو چاروں شانے چت کیسے کیا؟ نا قابل یقین خبر آگئی

لندن (ویب ڈیسک) دو سال بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے تابڑتوڑ حملوں سے کینیڈین باکسرفل لوگریکو کو چاروں شانے چت کرکے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق لیورپول کے ایکو آرینا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا مقابلہ کینیڈین باکسرفل لوگریکو سے ہوا۔

کنگ آف رنگ عامر خان نے ویلٹر ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں کینیڈین حریف باکسرفل لوگریکو کو پہلے ہی راونڈ میں صرف 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔فل لوگریکو سے فائٹ جیتنے کے بعد باکسرعامرخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنگ میں اسی لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتا سکوں کہ عامرخان کیا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں، چاہتا ہوں باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔کنگ آف رنگ عامر خان کا کہنا ہے کہ دوبارہ چیمپین بننا چاہتا ہوں، اگلاہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔خیال رہے کہ عامر خان مئی 2016 میں آخری مرتبہ میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست ہوئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل باکسرعامر خان اکتیس بار فائٹ اپنے نام کرچکے ہیں اور4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انیس مقابلوں میں انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ آج ہونے والے میچ کا فیصلہ ناک آؤٹ پرہوا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عالمی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 150 پاؤنڈ کیٹگری کے مقابلے میں اپنے کینیڈین حریف فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں (محض 40 سیکنڈ میں) میں ناک آؤٹ کردیا جس پر ریفری نے عامر خان کی فتح کا اعلان کردیا

یہ بھی دیکھیں

نامور خاتون کرکٹر ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی(ویب ڈیسک)قومی آل راؤنڈر ثناء میرکا ایک اور اعزاز۔ قومی کرکٹر ثناء میر کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *