Friday , September 21 2018
ہوم > پاکستان > پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں شریک یہ غیر ملکی خاتون دراصل کون ہے؟ وائرل ہوتی تصاویر نے کئی سوالات اٹھا دیئے

پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں شریک یہ غیر ملکی خاتون دراصل کون ہے؟ وائرل ہوتی تصاویر نے کئی سوالات اٹھا دیئے

پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں شریک یہ غیر ملکی خاتون دراصل کون ہے؟ وائرل ہوتی تصاویر نے کئی سوالات اٹھا دیئے ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے لاہور کے موچی گیٹ میں جلسہ کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور

پشتین نے خطاب میں ماورائے عدالت قتل اور گمشدہ افراد کی واپسی کے لیے حقائق اور مفاہمتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔یہ جلسہ پرامن طریقے سے ختم ہو گیا لیکن اس کے بعد جلسے میں شریک ایک ایسی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور جو بھی دیکھتا ہے وہ آنکھیں جھپکنا بھول جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں موجود خاتون کو امریکی قرار دیا گیا ہے اور

یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر اس جلسے میں ایک امریکی خاتون کیوں کر شریک ہوئی ہے؟اس خاتون کو پہلی نظر میں دیکھ کر اس کے غیر ملکی ہونے کا گمان ہی ہوتا ہے لیکن مصدقہ ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی اور اگر یہ خاتون واقعی غیر ملکی ہے تو یہ بھی ممکن ہے کہ اس کا تعلق کسی غیر ملکی خبر رساں ادارے سے ہو اور جلسے کی کوریج کیلئے یہاں پر آئی ہو تاہم حقائق سامنے آنے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی حکومت شدت پسندی کے زیر اثر ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں شدت پسند گروہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *