Monday , December 17 2018
ہوم > کھیل > ننھا مہمان کب آنے والا ہے؟ مداحوں کو خوشخبری سنانے کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا پہلا بیان بھی سامنے آگیا ، پاکستانیوں کے دل خوشی سے نہال

ننھا مہمان کب آنے والا ہے؟ مداحوں کو خوشخبری سنانے کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا پہلا بیان بھی سامنے آگیا ، پاکستانیوں کے دل خوشی سے نہال

ننھا مہمان کب آنے والا ہے؟ مداحوں کو خوشخبری سنانے کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا پہلا بیان بھی سامنے آگیا ، پاکستانیوں کے دل خوشی سے نہال ۔۔۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کی فیورٹ بھابھی نے ماں بننے کی اچانک خبر سنا کر سب کو خوشی سے نہال کر دیا ہے
اور انہیں مبارک بادوں کے پیغامات بھی موصول ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد اگست کے مہینے میں متوقع ہے تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ثانیہ مرزا نے کچھ دن پہلے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے بچے کے نام کے آگے ’مرزا اور ملک ‘ دونوں لگائیں گی جس پر لوگوں نے اس اقدام کو سراہا تاہم کسی کو یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اس کے پیچھے راز کیاہے تاہم جب
انہوں نے ٹویٹر پر بچوں کی وارڈ روب شیئر کی تو ان کے مداحوں کو علم ہو گیا کہ وہ ماں بننے والی ہیں ۔دوسری جانب ننھے مہمان کی آمد کی خبر سنانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے آغاز کے اعلان پر بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا اور میں بہت جلد ماں باپ بننے والے ہیں، ہم زندگی کے نئے حصے میں داخل ہونے پربہت خوش اور پرجوش ہیں اور ہمیں لگا کہ اب یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردینی چاہیے۔ دوسری جانب ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اب فیملی بنانے کا درست وقت ہے۔اس سے قبل آج شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی، دونوں نے ایک جیسی ہی ٹوئٹ کی جس میں صرف ’بے بی مرزا ملک ‘ لکھا ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

افسوسناک خبر : پاکستان میں ویمن کرکٹ کے حلقوں میں سوگ کا سماں ۔۔۔۔ نامور مشہور زمانہ خاتون انتقال کر گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) سابقہ خاتون کرکٹر شرمین خان انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 48 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *