Sunday , November 18 2018
ہوم > کاروبار > مشترکہ مفادات کونسل نے پہلی قومی آبی پالیسی کی منظوری دے دی

مشترکہ مفادات کونسل نے پہلی قومی آبی پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلی آبی پالیسی اور پاکستان واٹر چارٹر کی متفقہ طور پر منظوری دےدی۔

مشترکہ مفادات کونسل کا 37 واں اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وفاقی و صوبائی وزراء اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں قومی آبی پالیسی پر غور کیا گیا جس کے بعد پہلی آبی پالیسی اور پاکستان واٹر چارٹر پر دستخط کیلئے وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے چارٹر پر دستخط کئے جو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے پہلی قومی واٹر پالیسی کی منظوری کے بعد واٹر کونسل بھی قائم کر دی گئی ہے جس کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے، کونسل میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، خزانہ، توانائی اور منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق واٹر پالیسی پر عمل درآمد کے معاملات کے لیے وزیر آبی وسائل کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

موٹرسائیکل بھی پاکستانیوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا،قیمتوں میں اچانک اتنا اضافہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

کراچی (ویب ڈیسک) موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈالر کی قدرمیں کمی اوردیگر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *