Sunday , November 18 2018
ہوم > صحت > دبئی: عوامی مقامات پر طبی چیک اپ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

دبئی: عوامی مقامات پر طبی چیک اپ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

دبئی حکومت نے شہریوں کے لیے عوامی مقامات پر طبی چیک اپ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے صحت کا خاص خیال رکھنے کے لیے ہیلتھ پوڈز اسکینر متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مدد سے چلتے پھرتے چیک اپ کروانا انتہائی آسان ہوگا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مزین ان ہیلتھ پوڈز اسکینرز کو مختلف شاپنگ مالز، تفریحی مقامات اور دفاتر میں نصب کیا جائے گا، جہاں بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، مسل ماس، ہائیڈریشن، وزن اور قد جانچنے کے ساتھ اس کی رپورٹ بھی فوراً مل جائے گی۔

ان ہیلتھ پوڈز کی رپورٹس اسپتالوں کو بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی بیماری کی صورت میں اسپتال خود ہی شہری سے رابطہ کرسکے۔

ہیلتھ پوڈز اسکینر بنانے والی کمپنی بوڈیو کے سی ای او طارق حسین کا کہنا ہے کہ اس اسکینر کے سامنے صرف کھڑا ہونا پڑے گا اور یہ جسم کو مکمل طور پر جانچ لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بلڈ پریشر، شوگر اور حرکت قلب چیک کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی مضبوطی، خون کی گردش، قد اور وزن کو بھی مانیٹر کرےگا اور اگر کسی بھی شخص میں اس حوالے سے شکایت موصول ہوئی تو اسے اسپتال بلایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ پوڈز اسکینر لگانے کا مقصد شہریوں کو کسی مہلک بیماری ہونے سے قبل خبردار کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انرجی ڈرنکس بچوں کے لیے کس قدر خطرناک اور نقصان دہ ہیں ؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

برطانیہ (ویب ڈٰیسک)برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں 18 سال سے کم عمر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *