Monday , October 22 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں ۔۔۔ پاکستان کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں ۔۔۔ پاکستان کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں ۔۔۔ پاکستان کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

کرا چی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کلثوم سلطان 80 برس کی عمر میں دوران علاج وفات پاگئیں۔خیال رہے کہ کلثوم سلطان نے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے ڈراموں سے کیا، بعد ازاں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے متعدد ڈراموں میں جوہر دکھائے۔

کلثوم سلطان نے نہ صرف اردو کے بہترین بلکہ سندھی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔وہ زیادہ تر معاون اداکارہ کے طور پر نظر آتی تھیں، تاہم ان کے کردار ہمیشہ ہی منفرد ہوتے تھے۔کلثوم سلطان گزشتہ کئی سال سے اداکاری سے دور ہوگئی تھیں، انہیں دل کا عارضہ لاحق تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کلثوم سلطان کی اینجیو پلاسٹی بھی کی گئی، تاہم ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔کلثوم سلطان 25 اپریل کی صبح دل میں تکلیف کے باعث دوران علاج نجی ہسپتال میں وفات پاگئیں۔کلثوم سلطان کی نماز جنازہ 26 اپریل کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ادا کی جائے گی۔خیال رہے کہ آج ہی معروف اداکارہ اور اجوکا تھیٹر کی خالق 62 سالہ بانی گوہر بھی کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔مدیحہ گوہر فنکارہ، ڈائریکٹر اور سماجی رکن کے اعتبار سے مشہور تھیں جنہوں نے تھیٹر کے ذریعے سماجی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا اور 1984 میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی۔

اجوکا تھیٹر نے بلعموم انسانی حقوق اور بلخصوص خواتین کے سماجی مسائل مثلاً خواتین میں تعلیم کی شرح، غیرت کے نام پر قتل، بجیوں کے حقوق، صحت اور خاندانی منصوبہ بندی پر آواز اٹھائی۔اپنی مقبولیت اور فعالیت کے پیش نظر اجوکا تھیٹر نے بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، عمان، ایران، مصر، امریکا، برطانیہ اور ناروے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

‘‘میں نے شادی کے بعد اپنے شوہر مانی کو ماضی میں رہنے والے تمام تعلقات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھے ۔۔ ’’پاکستان کی معروف اداکارہ ایسی تفصیل ٹی وی پر بتا دی کہ سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حرانے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیاہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *