Sunday , November 18 2018
ہوم > پاکستان > آصف زرداری کا کوئی کردار نہیں۔۔۔ نواز شریف کو بچانے کے لیے این آر او کس نے لے کر دیا تھا؟ خورشید شاہ نے سیاسی ڈرائنگ روم کا بڑا راز فاش کر دیا

آصف زرداری کا کوئی کردار نہیں۔۔۔ نواز شریف کو بچانے کے لیے این آر او کس نے لے کر دیا تھا؟ خورشید شاہ نے سیاسی ڈرائنگ روم کا بڑا راز فاش کر دیا

آصف زرداری کا کوئی کردار نہیں۔۔۔ نواز شریف کو بچانے کے لیے این آر او کس نے لے کر دیا تھا؟ خورشید شاہ نے سیاسی ڈرائنگ روم کا بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے سیاسی این آر او کیا تھا، بے نظیر بھٹو نے این آر او کے ذریعے جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور ججز کو بچایا، وہ این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے۔چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا ذہن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے۔جبکہ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مالی سال 16-2015 میں 162 ارب کے اضافی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ ذمہ داران پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مالی سال 16-2015 میں 162 ارب کے اضافی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق رقم وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں تھی۔

کمیٹی ارکان نے اضافی اخراجات پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ظہور احمد کی سرزنش کی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آپ کو فنانس کا کچھ پتہ نہیں اور ہمیں لیکچر دینے آئے ہیں، آپ کے خلاف متعلقہ اداروں کو رپورٹ لکھیں گے۔سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان نے فنڈز کے استعمال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اخراجات اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے خرچ ہوئے۔انہوں نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، افغانستان میں پاکستانی فنڈز کے منصوبے شامل، تخفیف غربت پروگرام اور چھوٹے کسانوں کے لیے قرض کی رقم شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری سے سوال پوچھا تو انہوں نے کیا کِیا؟ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *