Monday , October 22 2018
ہوم > پاکستان > ایک اور نا اہلی؟ خواجہ آصف کے حوالے سے آنے والی خبر نے (ن) لیگ کو ہلا کر رکھ دیا

ایک اور نا اہلی؟ خواجہ آصف کے حوالے سے آنے والی خبر نے (ن) لیگ کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہل قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائیکورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کے حوالے سے خواجہ آصف کی طرف سے اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں، یو اے ای کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط پر پاکستان کی عدالت میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق خواجہ آصف کے ساتھ کنسلٹیشن معاہدہ کے تحت انہیں فل ٹائم کمپنی میں موجودگی ضروری نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے کسی معاملہ پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں۔ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہم آپ کو 10 کروڑ ڈالر دینے کیلئے تیار ہیں ، ایسے ملک نے پاکستان کی مدد کا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، چین یا ترکی نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آذربائیجان نے پاکستان کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *