Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی ۔۔۔خود کش بمبار سمیت 3 دہشت گرد گرفتار کر لیا

سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی ۔۔۔خود کش بمبار سمیت 3 دہشت گرد گرفتار کر لیا

سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی ۔۔۔خود کش بمبار سمیت 3 دہشت گرد گرفتار کر لیا

راولپنڈی)ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن سرائے نورنگ اور کوٹکا شاہ گولی خان لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کئے، خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار خودکش حملہ آوروں میں نعمت اللہ اور صدیق اللہ شامل ہیں جو سرحد پار سے آئے تھے جب کہ دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد نوکنڈی سے خاران چار سو ڈیٹونیٹرز اور بارود منتقل کر رہا تھا کہ اس دوران فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایک نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *