Sunday , November 18 2018
ہوم > پاکستان > نصر من اللہ و فتح قریب: مسلم لیگ (ن) کا سرگودھا سے صفایا، پورے ڈویژن کی شان سمجھا جانے والا رہنماء بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا

نصر من اللہ و فتح قریب: مسلم لیگ (ن) کا سرگودھا سے صفایا، پورے ڈویژن کی شان سمجھا جانے والا رہنماء بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا

سرگودھا ( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سرگودھا کا دورہ کیا جہاں وہ ق لیگ کے رہنما عامر سلطان چیمہ کے گھر ان سے ملاقات کیلئے پہنچے ، ملاقات کے دوران سلطان چیمہ نے

تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر عمران خان نے شہر کے مختلف مقامات پر رکن سازی مہم کا افتتاح کیا ۔ عمران خا ن نے رکن سازی مہم کے دوران کارکنوں سے مختصر خطاب بھی کیا جبکہ یونیورسٹی روڈ، سٹی روڈ پر پی ٹی آئی کے کیمپوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعدادشریک ہے ، دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فیصل فاروق چیمہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرسرگودھا پی پی 35سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری سے سوال پوچھا تو انہوں نے کیا کِیا؟ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *