Thursday , October 18 2018
ہوم > پاکستان > تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہاتھ ملتے رہ گئے،شہباز شریف سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کیخلاف کیا کرنے والے ہیں؟ تازہ ترین خبر آگئی

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہاتھ ملتے رہ گئے،شہباز شریف سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کیخلاف کیا کرنے والے ہیں؟ تازہ ترین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سندھمیں تیسرا سیاسی اتحاد بنانے کے لیے سر گرم ہو چکے ہیں۔اس سلسلے میں شہباز شریف نے مختلف سیاسی گروپوں سے رابطے بھی تیز کر دئیے ہیں۔۔ایم کیو ایم پاکستان،، اے این پی کے بعد مجلس عمل اور

فنگشنل لیگ کو بھی سندھ کی سطح پر اتحاد کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جب کہ پیپلز پارٹی سے ناراض جتوئی، مہر، جمالی اور سومرو خاندانوں سے بھی مشاورت شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں نے سندھ کی جانب سے پیپلز پارٹی اور سندھ مخالف اتحاد کی تشکیل پر نیم رضامندی کا اظہار کیا ہے۔۔شہباز شریف نےکراچی کے دو دوروں کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف خاندانوں سے ٹیلی فونک رابطے بی تیز کر دئیے ہیں۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے کل تیسری مرتبہ عمران خان کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کر کے لاہور سے بھاگ آئے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام

کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا تھا کہ اوپر سے حکم آیا ہے، اوپر کا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ اوپر سے کیا مطلب ہے؟ اور لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے۔قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے، ایسی تبدیلی لائے ہیں کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی۔چوہدری نثار کو منانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیا۔صحافی نے پوچھا کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے میاں صاحب منانے آئے تو مان جاؤں گا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے کہی تھی

یہ بھی دیکھیں

’’ میں یہ عہدہ نہیں لینا چاہتا کیونکہ۔۔۔‘‘ عمران خان کے اپنے ہی قریبی دوست نے بڑا جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کپتان کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ امیر جہانگیر نے خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *