Monday , October 22 2018
ہوم > صحت > وہ 7 غذائیں جو سونے پہلے کھائی جائیں تو نہ صرف نیند خراب ہوتی ہے بلکہ اگلا سارا دن بھی خراب گزرتا ہے

وہ 7 غذائیں جو سونے پہلے کھائی جائیں تو نہ صرف نیند خراب ہوتی ہے بلکہ اگلا سارا دن بھی خراب گزرتا ہے

لاہور (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے کے وقت سے 2 گھنٹے پہلے کچھ کھانا نہیں چاہئے تاکہ نظام ہاضمہ یا کسی اور جسمانی نظام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوسکیں۔تاہم اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے کچھ کھانے کی خواہش

اکثر افراد کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ اب کس چیز کی خواہش ہوسکتی ہے یہ تو ہر فرد میں الگ ہوتی ہے تاہم سونے سے پہلے درج ذیل چیزوں کا استعمال آپ کی نیند خراب کرسکتا ہے جبکہ اگلا دن بھی غنودگی کے باعث برا گزر سکتا ہے۔ رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے تلے ہوئے چربی والی غذائیں کھانا نظام ہاضمہ سے بہت سست روی سے گزرتی ہیں، تو اس کی وجہ سے جسم کو سونے کی کوشش کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ہم اپنے نظام ہاضمہ کے انجن کو سونے کے دوران مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے تو تلی ہوئی چیزوں کو سونے سے پہلے کھانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔ تیکھی یا مرچ مصالحے والی غذائیں سونے سے قبل استعمال کرنا معدے کو پریشان کرکے سینے میں جلن کا خطرہ بڑھاتی ہیں جس کی وجہ سے سونا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ غذائیں جسم میں ہسٹامین نامی کیمیائی مادے کے اخراج کا باعث بنتی ہیں، جس کے نتیجے میں جسم کے لیے سونا مشکل ہوتا ہے، خراب نیند کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے وہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ چاکلیٹ میں موجود کیفین، دماغ سے نیند کو دور بھگا دیتی ہے۔
کافی میں چاکلیٹ کے مقابلے میں زیادہ کیفین ہوتی ہے اور اسے سونے سے پہلے پہنا آپ کو دیر تک کروٹیں بدلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ یقیناً پانی پینا صحت کے لیے ضروری ہے، خصوصاً سونے سے پہلے بیشتر افراد پانی پی کر لیٹنا پسند کرتے ہیں، تاہم طبی ماہرین کے مطابق دن بھر میں پانی کی مناسب مقدار کا استعمال کافی ہوتا ہے مگر بیشتر افراد پیاس کے خیال سے بہت زیادہ پانی سونے کے لیے لیٹنے سے پہلے پی لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں واش روم کے چکر لگانا پڑتے ہیں، جس سے نیند خراب ہوتی ہے۔ آئس کریم خصوصاً کافی آئسکریم میں بھی کافی کی طرح کیفین موجود ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں نیند اڑ جاتی ہے، اگر اسے کھانا ضروری ہے بھی تو سونے سے 2 گھنٹے پہلے کھالیں یا یاسی چیزیں کھانے سے بھی کریں جن میں کیفین موجود ہو۔ عام طور پر اس طرح کے مشروبات میں کیفین موجود ہوتی ہے، تو انہیں سونے سے قبل پینے سے گریز کرنا چاہئے۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں پولیو کب تک ختم ہوجائے گا؟ حکومت نے ایسا دعویٰ کردیا کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے بھی انگلیاں دانتوں میں دبا لیں۔

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *