Monday , October 22 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > پیسوں کی خاطر سب کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ انوشکا شرما نے ایسا کام کر دکھایا کہ ویرات کوہلی بھی حیران رہ گئے،تصاویر وائرل ہونا شروع

پیسوں کی خاطر سب کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ انوشکا شرما نے ایسا کام کر دکھایا کہ ویرات کوہلی بھی حیران رہ گئے،تصاویر وائرل ہونا شروع

لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے کمرشل کیلئے نانی کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ اداکارہ کی نانی کے رول میں تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ کو ایک نئے ٹی وی کمرشل کیلئے نانی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی جو
انہوں نے معمولی پس و پیش کے بعد قبول کر لی۔ اداکارہ نے اس کردار کیلئے اپنے بالوں کو رنگ کر کے سفید کیا ہے اور اپنی آنکھوں پر ایک چشمے کا بھی اضافہ کیا ہے جس میں وہ 65 برس کی نانی لگ رہی ہیں۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب انہیں اس کمرشل کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے یہ سو کر ہاں کر دی کہ اس میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہے اسی لئے انہوں نے جوانی میں ہی بوڑھی عورت کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی اب یہ انکے پرستاروں پر منحصر ہے کہ وہ انہیں اس روپ میں پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما صرف اپنی فلموں کے ساتھ ہی نئے تجرچے نہیں کررہی بلکہ اپنے لکس کو بھی کافی نئے نئے انداز میں بدلنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انوشکا شرما کی آخری ریلیز فلم ’پری‘ میں انہوں نے اتنا ڈراؤنا انداز اپنایا تھا، جسے دیکھ کر سب ہی کافی ڈر گئے تھے اور اب انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاگے‘ کے لیے ایک بوڑھی خاتون کا روپ اپنا لیا۔ اداکارہ کی اس انداز میں موجود ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں انوشکا شرما بوڑھی خاتون نظر آرہی ہیں جبکہ ان کی میک اپ آرٹس انہیں اس انداز کے لیے تیار کررہی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں میں انوشکا کی نئی فلم کے لیے بھی دلچسپی کافی بڑھ رہی ہے۔ یقیناً 29 سال کی عمر میں اپنی فلم میں قریب 60 سال کی خاتون نظر آنا انوشکا شرما کے لیے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

میں نے تسلیم کوثر کو یہ چیزدیدی لیکن اب وہ ۔۔ ۔ ۔ اداکارہ میرا نے جوابی قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں موجود گھر پر قبضہ کیے جانے کے کیس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *