Sunday , August 19 2018
ہوم > کھیل > پاکستان امیگریشن احکام نے ملکی ٹیم کو ایئر پورٹ پر روک لیا۔۔۔روکے جانے کی وجہ کیا ہے؟ ناقابل یقین تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان امیگریشن احکام نے ملکی ٹیم کو ایئر پورٹ پر روک لیا۔۔۔روکے جانے کی وجہ کیا ہے؟ ناقابل یقین تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے پر سوئیڈن میں ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے 5 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے سوئیڈن میں 29 اپریل سے 6 مئی تک کھیلی جانے

والی ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے لاہور سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہونا تھا۔قومی ٹیبل ٹینس ٹیم عاصم قریشی، رمیز حسین، عائشہ اقبال، فاطمہ خان اور محمودہ پر مشتمل ہے۔ٹیم آفیشل عرفان اللہ خان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے کے باعث ٹیم کو سوئیڈن جانے سے روک دیا۔عرفان اللہ خان کے مطابق بیرون ملک جاتے ہوئے اس سے قبل کبھی کھلاڑیوں سے وزارت داخلہ کا لیٹر نہیں مانگا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی دھڑی بندی کھلاڑیوں کے روکے جانے کی وجہ بنی ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کینٹبری میں آج سے بھرپور ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی تاہم اس سے قبل مقامی کلب سے وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے کھلاڑی آج سے تربیتی مشقیں کریں گے جس کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔قومی ٹیم ہفتے سے مقامی کلب کینٹ کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔دورہ برطانیہ کے لیے جانے

والی قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میگا ایونٹ کا باضاطہ شیڈول کل جاری کرے گا۔تفصیلات کے مطابق 50 اوورز کے کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد آئندہ برس 30مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا یعنی ایونٹ میں شریک تمام 10 ٹیمیں آپ میں ٹکرائیں گی۔میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ 3 جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔پاکستان کا مقابلہ7 جون کو سری لنکا اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں مد مقابل ہوں گی۔گرین شرٹس 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیشن سے مقابلہ کرے گی۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو مانچسٹر اور دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔یاد رہے کہ 1992 کا ورلڈ کپ بھی راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں کامیابی حاصل کی تھی۔انگلینڈ میں اس سے قبل 1999 کا ورلڈ کپ بھی منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان نے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے آسٹریلیا سے شکست ہوگئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوگی؟ پاکستانیوں کی بھابھی نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *