Sunday , November 18 2018
ہوم > پاکستان > بجٹ سے قبل مفتاح اسماعیل پر (ن) لیگ مہربان ۔۔۔ اہم عہدے سے نواز دیا گیا

بجٹ سے قبل مفتاح اسماعیل پر (ن) لیگ مہربان ۔۔۔ اہم عہدے سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بجٹ سے قبل مفتاح اسماعیل مشیر سے وفاقی وزیر خزانہ بن گئے، صدر ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ مفتاح اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آج وفاقی بجٹ پیش کیا جانا ہے اور مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے۔ یاد رہے مفتاح اسماعیل کے پاس مشیر خزانہ کا عہدہ تھا تاہم بجٹ تقریر کیلئے ان سے خصوصی طور پر وفاقی وزیر کا حلف لیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نہ تو رکن قومی اسمبلی ہیں اور نہ ہی ارکان کے ووٹوں سے منتخب شدہ سینیٹر ہیں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنایا گیا تھا جبکہ ہارون اختر اور مفتاح اسماعیل بھی وزارت خزانہ میں ہی کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ تکلیف دہ بات ہے کہ مفتاح اسماعیل کو وزیر کا عہدہ دیدیا گیا۔ حکومت ایک غیر منتخب شخص کو بجٹ پیش کرنے کیلئے لائی جو پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ حکومت کے پاس منتخب وزیرِ مملکت رانا افضل تھے، پھر کیا باہر سے بندہ لانے کی کیا ضرورت تھی؟ کیا وزیرِاعظم خود بجٹ پیش نہیں کر سکتے تھے۔ نواز شریف کا بیانیہ ہے ووٹ کو عزت دو، آج آپ ووٹ کی عزت کو خراب کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری سے سوال پوچھا تو انہوں نے کیا کِیا؟ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

’’ کس طریقے سے سوال کیا ہے؟‘‘ تقریب کے دوران جب صحافی نے زُلفی بخاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *