Monday , August 20 2018
ہوم > انٹرنیشنل > امریکہ کے بعد اسرائیل کے ایک اور بڑےملک نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

امریکہ کے بعد اسرائیل کے ایک اور بڑےملک نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)چیک جمہوریہ کے صدر میلوس زیمن نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقلی کے فیصلے کے بعد چیک جمہوریہ نے بھی سفارتخانہ

القدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔چیک جمہوریہ کے صدر نے کہا کہ ملکی سفارتخانہ تین مرحلوں میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا جائے گا، ابتدائی طور پر اعزازی قونصلیٹ آئندہ ماہ القدس میں کھولا جائے گا۔چیک جمہوریہ کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی مرکز بھی کھولا جارہا ہے اور مرحلہ وار قونصل خانے کو مکمل کیا جائے گا تاہم انہوں نے سفارتخانے کی مکمل منتقلی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی اعلان کے خلاف اقوام متحدہ نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی تھی تاہم امریکا نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں سال مئی میں سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس میں رواں سال مئی میں اسرائیل کے یومِ تاسیس کے موقع پر کھول دیا جائے گا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے اسرائیل میں امریکی

سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کے منصوبے پر دستخط کردیے ہیں۔ اس سیکورٹی پلان کو خفیہ رکھا گیا ہے اورحکام کو اس پر عوامی سطح پر بحث کرنے سے منع کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کی افتتاحی تقریب رواں سال 14 مئی کو اسرائیل کے 70ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہوگی اور اس دن کا انتخاب اسرائیل کی آزادی کے اعزاز میں کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر سفارت خانے کی منتقلی علامتی ہوگی اور بتدریج اس عمل کو مکمل کیا جائے گا۔آغاز میں نئے سفارت خانے کا عملہ چند افراد پر مشتمل ہوگا جب کہ تل ابیب میں واقع سفارت خانہ بھی معمول کے مطابق فعال رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ملائیشیا میں ’جھوٹی خبروں‘ سے متعلق قانون ختم کر دیا گیا

ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے سابق دور حکومت میں بنایا گیا جھوٹی خبروں سے متعلق قانون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *