Monday , August 20 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ”بس اب بہت ہو گیا، میں ۔۔۔“ اداکارہ صنم سعید بھی میشاءشفیع اور علی ظفر کے تنازع پر بول پڑیں، وہ بات کہہ دی کہ علی ظفر سوچ بھ نہ سکتے تھے

”بس اب بہت ہو گیا، میں ۔۔۔“ اداکارہ صنم سعید بھی میشاءشفیع اور علی ظفر کے تنازع پر بول پڑیں، وہ بات کہہ دی کہ علی ظفر سوچ بھ نہ سکتے تھے

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد شوبز شخصیات کا ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے اور اب صنم سعید نے بھی اس معاملے پر اپنا شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراساں

کرنے والوں کو نظرانداز کیا جائے تو وہ دوسرا شکار تلاش کرتے ہیں۔ صنم سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”انہوں نے خاموشی توڑ دی جو ان کیلئے اچھا ہے یہ ہر اس شخص کیلئے اچھا ہے جو آواز اٹھاتا ہے لیکن وہ لوگ جو تنقید کررہے ہیں وہ یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ ہراساں کوئی بھی کرسکتا ہے، ضروری نہیں وہ کوئی دشمن یا بد کردار شخص ہو، وہ آپ کا دوست، چاہنے والا یا فیملی کا کوئی فرد بھی ہوسکتا ہے۔ بس! اب بہت ہوگیا، اب سب بدلنے کی ضرورت ہے اور ہراساں کرنے والوں کو سامنے لانا ہوگا۔“اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”جو افراد کسی کی سچائی پر سوال کررہے ہیں وہ یہ جان لیں کہ جنسی ہراساں کا صرف یہی مطلب نہیں کہ کوئی جسمانی نقصان پہنچا ہو بلکہ جو شخص غیر اخلاقی بات کرے یا کوئی منفی جملہ کسے وہ بھی ہراساں کرنے میں آتا ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ نظر انداز کرنے سے ایسے لوگوں کو شے ملتی ہے اور پھر وہ کوئی دوسرا شکار تلاش کرتے ہیں۔ان حالات میں کبھی خاموش رہیں اور نہ ڈریں اور جو کوئی بھی جنسی ہراسگی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔

نا انصافی اور زیادتی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں، کمزور نہ بنیں اب یہ طریقہ مزید نہیں چل سکتا۔“واضح رہے کہ کچھ روز قبل میشاءشفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔اس کے بعد ”می ٹو“ مہم کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شوبز ستارے اپنے اپنے انداز میں اس کی حمایت یا مخالفت میں بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔ان حالات میں کبھی خاموش رہیں اور نہ ڈریں اور جو کوئی بھی جنسی ہراسگی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔نا انصافی اور زیادتی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں، کمزور نہ بنیں اب یہ طریقہ مزید نہیں چل سکتا۔“واضح رہے کہ کچھ روز قبل میشاءشفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔اس کے بعد ”می ٹو“ مہم کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شوبز ستارے اپنے اپنے انداز میں اس کی حمایت یا مخالفت میں بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ڈائریکٹر یونس ایمرےترکش کلچرل سنٹرپروفیسرڈاکٹرخلیل توکار کیساتھ ایک نشست۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

ویرات کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوشکانے کیاکہہ دیا؟؟

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *