Tuesday , December 11 2018
ہوم > پاکستان > تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں ۔۔۔۔۔۔ (ن ) لیگ کے اہم ترین وفاقی وزیر نے تصدیق کرتے ہوئے بڑے بڑوں کو سپرائز دے دیا

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں ۔۔۔۔۔۔ (ن ) لیگ کے اہم ترین وفاقی وزیر نے تصدیق کرتے ہوئے بڑے بڑوں کو سپرائز دے دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ میرے پی ٹی آئی میں جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے محض افواہیں پھیلا رہے ہیں،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار، درپیش مسائل حل کئے جائینگے، 7فیصد مزید

سرکاری حج کوٹے کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی پریس کلب میں مرکزی لیبر یونین راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔انہوں نے کہا کہ حج کوٹہ کا تناسب 67فیصد سرکاری اور 33فیصد نجی رکھا گیا تھا ،عدالت نے یہ کوٹہ 60فیصد سرکاری اور40فیصد نجی مقرر کر نے کے احکامات دیئے تھے، مزید 7فی صد سرکاری کوٹے کیلئے عدالت سے رجو ع کررکھا ہے ،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار ہے، درپیش مسائل حل کیےA جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا بھر میں معاشی ،معاشرتی انقلاب محنت کشوں کی بدولت آئے ،شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کی وجہ سے مزدوروں کو حقوق ملے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنے کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت 31مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم ہم اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں مزدوروں کا ساتھ دیں گے ، آئین کے مطابق مزدوروں کو ان کا حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین

کسی فرد کیلئے نہیں تمام محکموں اور افراد پر لاگو ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے پی ٹی آئی میں جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے ،پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ خواجہ آصف سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے پہلے ہی خود کو کلیئر کیاتھا ،عمران خان (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کے حوالے سے محض افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ڈائریکٹر یونس ایمرےترکش کلچرل سنٹرپروفیسرڈاکٹرخلیل توکار کیساتھ ایک نشست۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

افسوسناک خبر : ہسپتال کا معاوضہ ادا نہ کرنے پر بھارت میں معروف پاکستانی شخصیت کو یرغمال بنا لیا گیا، نام جان کر آپ بے چین ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) غربت اور مجبوری نے معروف پاکستانی شخصیت کو بھارت کے ایک ہسپتال میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *