Thursday , October 18 2018
ہوم > پاکستان > نہ عمران خان، نہ شہباز شریف، نہ ہی بلاول بھٹو، ملک کا آئندہ وزیراعظم کون ہو سکتا ہے، ناقابل انکشاف ہو گیا

نہ عمران خان، نہ شہباز شریف، نہ ہی بلاول بھٹو، ملک کا آئندہ وزیراعظم کون ہو سکتا ہے، ناقابل انکشاف ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں کم بیک کرے گی اور آصف علی زرداری آئندہ وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں،،اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کے مضبوط ستون ہیں ،مجھے لگتا کہ وہ کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹیپارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری آصف علی زرداری سے ملاقات ذاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب و سندھ سے ملحقہ لوگوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹیمیں شرکت کرنا چاہتی ہے،پیپلزپارٹی میں آنے والے لوگوں کے حوالے سے زرداری صاحب کو آگاہ کیا،جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی اب بھی مضبوط ہے،آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے بہت سی سیٹیں پیپلزپارٹی کو ملیں گی ۔پیپلزپارٹی پنجاب میں بہت جلد واپس اپنا مقام پر جا رہی ہے،،پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں بھی کم بیک کرے گی اور آصف علی زرداریآئندہ وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ لیکر آنے والی جماعتیں کو آپس میں دشمنی نہیں ہوتی ہماری جماعت سے کسی کی دشمنی نہیں ،مجھے نہیں لگتا ۔۔اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کا موقف ہر جگہ ڈیفنڈ کرتے ہیں وہ پارٹی کے مضبوط ستون ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی دوسری جماعت میں جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میں یہ عہدہ نہیں لینا چاہتا کیونکہ۔۔۔‘‘ عمران خان کے اپنے ہی قریبی دوست نے بڑا جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کپتان کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ امیر جہانگیر نے خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *