Monday , August 20 2018
ہوم > کھیل > بال ٹمپرنگ کے بعد جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر۔۔۔ آئی سی سی نے اہم فیصلہ کر لیا

بال ٹمپرنگ کے بعد جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر۔۔۔ آئی سی سی نے اہم فیصلہ کر لیا

بال ٹمپرنگ کے بعد جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر۔۔۔ آئی سی سی نے اہم فیصلہ کر لیا

کولکتہ (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کولکتہ میں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ،

گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل نے گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اور چیف ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگی ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر نتائج پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کی طرح کرکٹ میں ریڈ اور یلو کارڈ کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن میرے خیال میں کرکٹ کے کھیل میں اس سزا پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ڈائریکٹر یونس ایمرےترکش کلچرل سنٹرپروفیسرڈاکٹرخلیل توکار کیساتھ ایک نشست۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوگی؟ پاکستانیوں کی بھابھی نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *