Friday , September 21 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > منشیات اسمگلنگ کیس: معروف اداکارہ ممتا کلکرنی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ بھارت سے ناقابل یقین خبر آگئی

منشیات اسمگلنگ کیس: معروف اداکارہ ممتا کلکرنی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ بھارت سے ناقابل یقین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)بھارت کی خصوصی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں بولی وڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلرنی اور ان کے شوہر کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ 46 سالہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر اور ڈرگ مافیا باس وکرم گوسوامی کے خلاف 2016 میں 2 ہزار کروڑ روپے

مالیت کی منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔اداکارہ اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بھارت سے خام ایفی ڈیرین کو کینیا منتقل کیا۔کینیا منتقل کی گئی ایفی ڈیرین کی مالیت 2 ہزار بھارتی کروڑ روپے تھی، جو غیر قانونی طور پر ممتا کلکرنی کے شوہر وکرم گوسوامی نے وصول کی۔اسی کیس میں عدالت نے گزشتہ برس اداکارہ اور اس کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے، تاہم اب ان کی جائداد قرقی کا حکم دیا گیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق منشیات اور ڈرگ کیسز سے متعلق قائم ایک خصوصی عدالت نے اداکارہ اور اس کے شوہر کی جائداد قرقی کے احکامات دیے۔عدالت نے اداکارہ کے ممبئی کے پوش علاقے میں موجود تین فلیٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا، جن کی مجموعی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ممبئی کے نواحی علاقے تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ اسی کیس میں ملوث جے مکھی نامی ملزم نے اداکارہ کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی فراہم کردیے۔کیس کے تفتیشی افسر بھارت شیلکے کے مطابق پولیس کے پاس اسی کیس میں پیسوں کی منتقلی سے متعلق ممتا کلکرنی اور بینک کے درمیان ہونے والی ای میل گفتگو کا

ریکارڈ بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ اسی ڈرگ کیس میں ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر 14 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔خصوصی عدالت نے اس سے قبل جہاں ممتا کلکرنی اور اس کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، وہیں عدالت نے انہیں مفرور بھی قرار دیا تھا۔اب عدالت نے ممتا کلکرنی کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ممتا کلکرنی ماضی میں ڈرگ اسمگلنگ کرنے سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کرچکی ہیں۔46 سالہ اداکارہ نے 30 سے زائد فلموں میں کام کیا، انہوں نے زیادہ تر رومانوی اور بولڈ کردار ادا کیے۔ممتا کلکرنی کی آخری ہندی فلم ’ترنگا‘ 1992 میں ریلیز ہوئی، ان کی مشہور فلموں میں ’کبھی تم، کبھی ہم، چھپا رستم، نصیب، سب سے بڑا کھلاڑی، بازی، آندولن، کرن ارجن، قسمت، پولیس والا غنڈہ، دلبر، کرانتی ویر، وقت ہمارا ہے اور آوارہ عاشق‘ شامل ہیں۔ممتا کلکرنی نے ڈرگ مافیا وکرم گوسوامی سے 2013 میں شادی کی تھی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ڈائریکٹر یونس ایمرےترکش کلچرل سنٹرپروفیسرڈاکٹرخلیل توکار کیساتھ ایک نشست۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

شوبز کی دنیا سے بڑی خبر: رواں برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم آسکر ایوارڈ کے منتخب ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک)فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *