Sunday , November 18 2018
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز :خواجہ آصف کے بعد کشمالہ طارق کی شامت آگئی۔۔۔لاہور سے تازہ ترین خبر

بریکنگ نیوز :خواجہ آصف کے بعد کشمالہ طارق کی شامت آگئی۔۔۔لاہور سے تازہ ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خواجہ محمد آصف کی نااہلی کو پی ٹی آئی کے لئے ایک ورلڈ کپ جیسی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزید (ن) لیگ کی وکٹیں گریں گی اور بہت سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے میری چیف جسٹس

سے اپیل ہے کہ وہ کشمالہ طارق کو بھی خاتون محتسب کے عہدے پر کام کرنے سے روکیں کیونکہ نہ تو وہ اس عہدے کے اہل ہیں اور نہ ہی ان میں ایسی کوئی قابلیت ہے اس کو خواجہ آصف نے اپنی اہلیہ کے طور پر اس عہدے پر لگوایا تھا ہم ان دونوں کے ثبوت بھی سامنے لائیں گے جو انہوں نے بیرون ممالک سرکاری خزانے سے سفر پر استعمال کئے ہیں ۔لاہور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 35سال بعد پی ٹی آئی نے سیالکوٹ کے سوم ناتھ کے مندر کو گرایا ہے اور ایک تکبر بھرے شخص کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نااہل کروادیا ہے جس کا کریڈٹ عمران خان اور عثمان ڈار کو جاتا ہے اور عمران خان کے اس چار حلقوں کو بھی تقویت ملی ہے جو وہ الیکشن کے وقت کہا کرتے تھے ۔ اب یہ نشست عثمان ڈار جیتیں گے ، میں اپنی عوام کی خاطر پی ٹی آئی میں آئی ہوں دس سال اسمبلی میں رہ چکی ہون مختلف پانچ وزارتیں بھی انجوائے کر چکی ہوں مخصوص نشستوں پر اسمبلی جا سکتی تھی لیکن میں نے الیکشن لڑنے کا اور عوام سے رابطے کے لئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ایک تجربہ کار ڈاکٹر ہونے کے باوجود صرف عوامی خدمت کے لئے گلی گلی ووٹ مانگنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ڈائریکٹر یونس ایمرےترکش کلچرل سنٹرپروفیسرڈاکٹرخلیل توکار کیساتھ ایک نشست۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

’’ مریم میں تم سے کچھ نہیں مانگتا صرف ایک بات مان لو ۔۔۔۔‘‘ آج ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے مریم نواز کو کیا اپیل کر ڈالی؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی

’’ مریم میں تم سے کچھ نہیں مانگتا صرف ایک بات مان لو ۔۔۔۔‘‘ آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *