Wednesday , November 14 2018
ہوم > کھیل > دورہ انگلینڈ: پاکستانی کھلاڑیوں کو کس بڑی مشکل کا سامنا ہو گا؟ شعیب اختر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دورہ انگلینڈ: پاکستانی کھلاڑیوں کو کس بڑی مشکل کا سامنا ہو گا؟ شعیب اختر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دورہ انگلینڈ: پاکستانی کھلاڑیوں کو کس بڑی مشکل کا سامنا ہو گا؟ شعیب اختر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کی

جانب سے روڈ سیمینار ہوا۔
جس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ 2004 میں موٹر سائیکل سے گرے تو اندازہ ہوا کہ ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کی آج سے بھرپور ٹریننگ کا آغازانہوں نے کہا کہ پاکستان سڑکوں اور موٹروے پولیس کے لحاظ سے پڑوسی ممالک سے بہت بہتر ہے لیکن 2017 میں 92 حادثات میں سے 63 اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوئیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورے کے حوالے سے شعیب اختر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا کیوں کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے 15 روز لگ جاتے ہیں لیکن امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئرلینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ 11 مئی سے ڈبلن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب آئرلینڈ و انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز سے قبل پہلے پریکٹس میچ میں پاکستانی بیٹسمین بری طرح ناکام ہوگئے۔انگلش کرکٹ کلب کینٹ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلی اننگز میں پوری ٹیم 55.2 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔امام الحق 61 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حسن علی 24 رنز بناکر دورے نمایاں بیٹسمین رہے۔سمیع اسلم اور اظہر علی نے 28 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اظہر علی 15 اور سمیع اسلم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق نے عمدگی سے بیٹنگ کی اور 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسد شفیق 17 رنز بناسکے،حارث سہیل 5، بابر اعٕظم 11، سرفراز احمد 4 ،شاداب 7 اور محمد عامر 4 رنز بناسکے۔حسن علی نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ کینٹ کی جانب سے ول گِڈمین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس پریکٹس میچ کے بعد پاکستان ایک اور پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کا سامنا کرے گا جس کے بعد آئرلینڈ اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا سامنا کرے گا۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میں کیوی بلے باز نے محمد حفیظ کی ایمپائر کو ’ شکایت‘ لگادی اور پھر۔۔

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *