Thursday , October 18 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > شراب کیس:پاکستان کی معروف ترین اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی قسمت کا فیصلہ کر دیا گیا

شراب کیس:پاکستان کی معروف ترین اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی قسمت کا فیصلہ کر دیا گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)فنکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت مکمل جب کہ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ عتیقہ اوڈھو کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے فنکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

فنکارہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے۔301 کے ذریعے کراچی جارہی تھیں کہ ان کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی یہ مقدمہ 6 سال10ماہ24دن سے زیر التوا ہے جب کہ مشی خان کے خلاف ساڑھے4لاکھ روپے فراڈکیس کامقدمہ بھی سول جج کی عدالت میں آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے سوموٹوحکم پر4جون 2011کودرج کیاتھا۔علاوہ ازیں ماڈل آیان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت24مئی کوہوگی۔دوسری جانب اداکارہ صنم سعید بھی میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع میں بول پڑیں۔میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام پر شوبز شخصیات کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے اور اب صنم سعید نے بھی اس معاملے پر اپنا شدید رد عمل دیا ہے۔صنم سعید نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا کہ ’ انہوں نے خاموشی توڑ دی جو ان کے لیے اچھا ہے، یہ ہر اس شخص کے لیے اچھا ہے جو آواز اٹھاتا ہے لیکن وہ لوگ جو تنقید کررہے ہیں وہ یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ ہراساں کوئی بھی کرسکتا ہے، ضروری نہیں وہ کوئی دشمن

یا بد کردار شخص ہو، وہ آپ کا دوست، چاہنے والا یا فیملی کا کوئی فرد بھی ہوسکتا ہے۔صنم سعید نے کہاکہ اب بہت ہوگیا، اب سب بدلنے کی ضرورت ہے اور ہراساں کرنے والوں کو سامنے لانا ہوگا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو افراد کسی کی سچائی پر سوال کررہے ہیں وہ یہ جان لیں کہ جنسی ہراساں کا صرف یہی مطلب نہیں کہ کوئی جسمانی نقصان پہنچا ہو بلکہ جو شخص غیر اخلاقی بات کرے یا کوئی منفی جملہ کسے وہ بھی ہراساں کرنے میں آتا ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے سے ایسے لوگوں کو شے ملتی ہے اور پھر وہ کوئی دوسرا شکار تلاش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ان حالات میں کبھی خاموش رہیں اور نہ ڈریں، جو کوئی بھی ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔ادکارہ نے مزید لکھا کہ نا انصافی اور زیادتی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں، کمزور نہ بنیں اب یہ طریقہ مزید نہیں چل سکتا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔اس کے بعد ‘می ٹو’ مہم کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شوبز اسٹارز اپنے اپنے انداز میں اس کی حمایت یا مخالفت میں بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

”جب میں نے والد کو بتایاکہ اجے سے شادی کرناچاہتی ہوں تو وہ ۔ ۔ ۔“کاجول نے تاریخی راز بے نقاب کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *