Monday , October 22 2018
ہوم > پاکستان > مجھے تمہاری ہمدردی کی ضرورت نہیں ،تم مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہو ۔۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کل یہ بات کیوں اور کسے کہی ؟ خبر آ گئی

مجھے تمہاری ہمدردی کی ضرورت نہیں ،تم مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہو ۔۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کل یہ بات کیوں اور کسے کہی ؟ خبر آ گئی

مجھے تمہاری ہمدردی کی ضرورت نہیں ،تم مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہو ۔۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کل یہ بات کیوں اور کسے کہی ؟ خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گاڑی سے اتر کر سائلین کے مسائل نہ سننے کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے کمرہ عدالت میں اس وقت سناٹا چھا گیا جب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز کیفی نے چیف جسٹس پاکستان سے التجا کرتے ہوئے کہا آپ سے آج پہلی اور آخری مرتبہ کچھ مانگ رہا ہوں انکار نہ کیجیے گا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میں کسی کو کیا دے سکتا ہوں بتائیں کیا مسئلہ ہے؟ امتیازکیفی نے کہا کہ میں اوپن کورٹ میں نہیں بتا سکتا مہربانی فرما کر تحریری درخواست دیکھ لیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کی آپ رش میں گاڑی سے نہ اتریں، ہمیں آپ کی زندگی بہت عزیز ہے۔چیف جسٹس نے درخواست پڑھتے ہی اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے کہا یہ کیا ہے ؟ مجھے پتہ ہے جتنی آپ کو مجھ سے ہمدردی ہے لیکن مجھے کسی کہ ہمدردی کی ضرورت نہیں، آپ لوگ مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں، عوام مجھے روکیں گے اور میں گاڑی روک کر ان کے مسائل سنوں گا۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *