ہوم > انٹرنیشنل > پیار عشق اور محبت کا جھانسہ دے کر200نوجوانوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے والی خوبرو دوشیزہ منظر عام پر آگئی

پیار عشق اور محبت کا جھانسہ دے کر200نوجوانوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے والی خوبرو دوشیزہ منظر عام پر آگئی

سیؤل (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی حسینہ نے دوسال سے بھی کم مدت میں 200 افراد سے جعلی محبت کا ڈھونگ رچایا اورقیمتی تحائف لیکر انہیں چھوڑ دیا ، ایک ٹی وی پروگرام میں ہان مائرم نامی خاتون نے مردوں سے ایک کروڑ کے تحفے ، زیورات اور قیمتی آلات وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑنے کااعتراف کیا ۔
دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بی بی سی کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں ہونے والی محفلوں میں شاہی شادی کی تقریب بغیر ٹی وی لائسنس کے دکھائی جا سکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شاہی شادی دکھانے کے لیے ٹی وی لائسنس کے حصول کی چھوٹ ہوگی۔ عام طور پر کسی مخصوص علاقے میں ٹی وی کی لائیو نشریات دکھانے کے لیے ٹیلی وژن لائسنس درکار ہوتا ہے تاہم ان مخصوص حالات میں اس کی رعایت دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 19 مئی کو ہونے والی شادی کے لیے سینکڑوں سٹریٹ پارٹیز کے لیے خصوصی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ جن میں بروملے اور جنوبی مشرقی لندن میں 60، مغربی لندن اور رچمنڈ میں 54 جبکہ ریڈنگ اور بریک شائر میں 12 درخواستیں موصول ہوئیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ متعدد کونسلز نے ان سٹریٹ پارٹیز کے لیے فیس کو معاف کر دیا ہے اور اس خصوصی تقریب کی وجہ سے شراب خانوں کے کھلے رہنے کے اوقات میں بھی رعایت دی گئی ہے۔ بی بی سی کے ریوینیو مینیجمنٹ کے سربراہ پیپا ڈاؤٹفائر کا کہنا ہے کہ ’غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر عارضی طور پر یہ چھوٹ دی گئی ہے۔‘ برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل دونوں 19 مئی کو رشتۂ ازداوج میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں جنونی ہندوؤں نے گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر ایک مسلمان قتل کردیا

نئی دہلی: بھارت میں جنونی ہندوؤں کے ہجوم نے دو مسلمان نوجوانوں کو گائے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *