Friday , September 21 2018
ہوم > پاکستان > احسن اقبال بھی شکنجے میں آ گئے۔۔۔سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی نے لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

احسن اقبال بھی شکنجے میں آ گئے۔۔۔سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی نے لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کےخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کر دی گئی ، درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں چیف جسٹس کی توہین کی،

عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں آرٹیکل 63-64 کے تحت نااہل قراردیاجائے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنی نااہلی کا فیصلہ آج سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ خواجہ آصف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔ رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے انصاف کا طلب گار ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں اقامہ پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نااہلی کے بعد جیو نیوز سے وابستہ صحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ جب سے سیاست میں آئے انہوں نے تب سے اپنے اکاؤنٹس اور اقامہ ظاہر کیا ہوا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی ظاہر کیا، جس اقامے کی تصویر دکھائی جارہی ہے وہ خود الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ میری نااہلی میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا، انہوں نے اپنا اقامہ چھپایا ہی نہیں، اگر چھپائی ہوئی چیز باہر آتی تو کمال ہوتا۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف

(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ نے خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق متفقہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔35 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوگئی۔فیصلے کے مطابق خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت محنت کی طرف سے لیبر کیٹیگری کا شناختی کارڈ جاری ہوا اور ملازمت کی وجہ سے ہی انہیں اقامہ بھی جاری ہوا۔عدالتی فیصلے کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت یہ ملازمت ہی خواجہ آصف کا بنیادی پیشہ تھا۔فیصلے کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت خواجہ آصف کا ملازمت کا معاہدہ موجود تھا، جس کی تصدیق یو اے ای کی حکومت نے بھی کی اور معاہدے کے تحت خواجہ آصف کمپنی معاملات کو خفیہ رکھنے کے پابند تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی حکومت شدت پسندی کے زیر اثر ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں شدت پسند گروہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *