Monday , August 20 2018
ہوم > پاکستان > رانا ثنا اللہ کا تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق نازیبا بیان،ریحام خان نے ایسا جواب دے ڈالا کہ کپتان بھی حیران رہ گئے

رانا ثنا اللہ کا تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق نازیبا بیان،ریحام خان نے ایسا جواب دے ڈالا کہ کپتان بھی حیران رہ گئے

رانا ثنا اللہ کا تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق نازیبا بیان،ریحام خان نے ایسا جواب دے ڈالا کہ کپتان بھی حیران رہ گئے ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے گزشتہ روز تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے حوالے سے مختلف اہم شخصیات کے ردعمل آنےکا سلسلہ جاری ہے ۔زیادہ ترین شخصیات نے رانا ثنااللہ کے بیان کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے اس پرتنقید کی ہے ۔ یہاں تک کہ خود مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ماروی میمن نے بھی رانا ثنااللہ کے بیان کی مذمت کی ہے جبکہ شہبازشریف نےبھی اس بیان پر ذاتی حیثیت سے معافی مانگی ہے ۔ تاہم چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اس بیان کی زدمیں آنے والی تحریک انصاف کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان کہتی ہیں ” جس طرح میری اور میرے بچوں کی کردار کشی کی گئی اور ہمارے متعلق نا زیبا باتیں کی گئیں۔ تحریک انصاف کو دوسروں پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا ۔ دوسری جماعتیں تحریک انصاف کی روش اپنانے سے گریز کریں ۔

یہ بھی دیکھیں

نون نے پھربڑا اعلان کردیا

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک بار پھر 25 جولائی کو ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *