Monday , August 20 2018
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > بڑی خبر: پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی۔۔۔اہم ترین ملک نے سیریز کھیلنے کیلیے غور شروع کر دیا، شائقین کے کام کی خبر آگئی

بڑی خبر: پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی۔۔۔اہم ترین ملک نے سیریز کھیلنے کیلیے غور شروع کر دیا، شائقین کے کام کی خبر آگئی

ویلنگٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔ کیویز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی درخواست آئی ہے جس پر غور شروع کردیا گیا ہے۔.

ترجمان کیویز بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کے لئے حکومت، کھلاڑیوں اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں سے بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست پر مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ کیویز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 2003 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اب رواں سال نومبر میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز رواں سال نومبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کرنا ہے تاہم اب تک سیریز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ذاتی احتساب کامیابی کا راز – خطبہ جمعہ مسجد نبوی

فضیلۃ الشیخ علی بن عبد الرحمن الحذیفی حفظہ اللہ نے 21 ذوالقعدہ 1439 کا خطبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *