Monday , October 22 2018
ہوم > انٹرنیشنل > تصویر میں نطر آنے والی افغان خاتون کون ہے اور امریکہ نے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو کر یہ خبر پڑھیں

تصویر میں نطر آنے والی افغان خاتون کون ہے اور امریکہ نے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو کر یہ خبر پڑھیں

تصویر میں نطر آنے والی افغان خاتون کون ہے اور امریکہ نے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو کر یہ خبر پڑھیں ۔۔۔۔۔کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی افغانستان میں جنگ کے دوران پائلٹ بننے والی افغانستان کی پہلی خاتون کو امریکہ نے پناہ دے دی ہے
۔تفصیلات کے مطابق نیلوفر رحمانی جو کہ افغان ایئر فورس کی سابقہ کیپٹن تھیں انہوں نے 2015 میں پائلٹ کی ٹریننگ کیلئے اپنا ملک چھوڑا اور امریکہ چلی گئیں ، امریکہ نے نیلوفر رحمانی کو پائلٹ بنانے کیلئے تمام خرچ خود ادا کیا تاہم اب امریکہ حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیاہے کہ انہیں واپس ان کے گھر بھیجنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔نیلو فر کا کہناتھاکہ جنہوں نے مجھے امریکہ میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
میں ان کی شکر گزار ہیں ، میں اب صرف یہ چاہتی ہوں کہ میں اڑان بھرنے کا اپنا خواب پورا کروں ۔نیلوفر اس وقت صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے افغان آرمی میں شمولیت اختیا ر کی اور ہمیشہ پائلٹ بننے کی خواہشمند رہیں ۔رحمانی نے جب 2013 میں اپنی ٹریننگ مکمل کی تو یہ عوامی سطح پر یہ بہت مشور ہو گئیں کیونکہ افغانستان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا اسی کی وجہ سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے ،ان کو طالبان کے علاوہ ان کے اپنے خاندان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا جو کہ اس پیشے کو باعث ذلت سمجھتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے بالآخرصحافی جمال خاشقجی کی اپنے سفارتخانے میں ہلاکت کا اعتراف کرلیا

جدہ (ویب ڈیسک)پوری دنیا میں ہنگامے کے بعد سعودی عرب نے بالآخر اپنے سفارتخانے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *