ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز: نواز شریف کیلیے کون سا قید خانہ تیار کیا جا رہا ہے؟ یہ اڈیالہ یا پنڈی جیل نہیں بلکہ ۔۔۔۔ صبح صبح ناقابل یقین خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

بریکنگ نیوز: نواز شریف کیلیے کون سا قید خانہ تیار کیا جا رہا ہے؟ یہ اڈیالہ یا پنڈی جیل نہیں بلکہ ۔۔۔۔ صبح صبح ناقابل یقین خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کی صورت میں ایس او پی پر کام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظرچند مقامات کوتیارکیا جا رہا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا، گورنرہاؤس مری کے قریب واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس
بھی ایک ممکنہ مقام ہے جہاں انہیں قید رکھا جاسکتاہے۔ اسی گیسٹ ہاؤس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی قید رکھا گیا تھا اس کے علاوہ دیگرہائی پروفائل سیاستدان بھی یہاں مقیدرہے۔نوازشریف کی ممکنہ سزا کے پیش نظرگیسٹ ہاؤس کو تیار کیا جارہا ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے چار کمرے ہیں اوریہ بھی غالب امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کوبھی سزاہونے کی صورت میں اسی گیسٹ ہاؤس میں رکھاجائے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سابق وزیراعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظراڈیالہ جیل کی اے کلاس بیرکوں کی صفائی ستھرائی ومرمتی کی جارہی ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پہنچ گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر خواجہ حارث دوسرے دن جرح جاری رکھیں گے۔ خواجہ حارث کی جرح مکمل ہونے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہ پر جرح کریں گے۔یاد رہے گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے اپنے بیان میں بتایا
مریم نواز کی جے آئی ٹی میں جمع کرائی گئیں ٹرسٹ ڈیڈز جعلی ثابت ہوئیں، 28 مارچ 2018 کو ریکارڈ کی نقول میرے حوالے کی گئیں، ریکارڈ میں لینڈ رجسٹری، لندن فلیٹ، یوٹیلیٹی بلز، کونسل ٹیکس دستاویزات شامل تھیں، ریکارڈد رخواست کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔گواہ کا کہنا تھا دوران تفتیش نواز شریف بطور پبلک آفس ہولڈ ر ایون فیلڈ پراپرٹیز کے مالک پائے گئے، تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے ملزمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہیں، ملزمان لندن جائیداد خریدے جانے کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *