Thursday , October 18 2018
ہوم > کھیل > بڑی خبر: پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی۔۔۔اہم ترین ملک نے سیریز کھیلنے کیلیے غور شروع کر دیا، شائقین کے کام کی خبر آگئی

بڑی خبر: پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی۔۔۔اہم ترین ملک نے سیریز کھیلنے کیلیے غور شروع کر دیا، شائقین کے کام کی خبر آگئی

ویلنگٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔ کیویز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی درخواست آئی ہے جس پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان کیویز بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کے لئے حکومت، کھلاڑیوں اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں سے بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست پر مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ کیویز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 2003 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اب رواں سال نومبر میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز رواں سال نومبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کرنا ہے تاہم اب تک سیریز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی گرفت مضبوط ، محمد عباس قہر بن کر برسے تو فخر زمان کا بلا چلا ، 281 رنز کی برتری حاصل کرلی

ابو ظہبی (ویب ڈیسک ) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی گرفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *