ہوم > پاکستان > نواز شریف نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے: آصف زرداری

نواز شریف نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے: آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی نریندر مودی کا دوست بننا چاہتا ہے لیکن پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے جب کہ ہمارے دور میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

سابق صدر نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، جو کام میں 5 سال پہلے کرتا ہوں ان کو وہ پانچ سال بعد یاد آتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کے لیے عدالت میں گئی تھیں کیونکہ فاٹا کے عوام بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے کاشتکاروں کے لیے نئی پالیسی بنائی ہے جس کے تحت کسانوں کو یوریا کی بوری 500 روپے میں ملے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب کامیابی پیپلز پارٹی کے قدم چومے گی۔

یہ بھی دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *