Wednesday , January 23 2019
ہوم > انٹرنیشنل > بھارت میں گرد کے طوفان نے تباہی مچادی، 108افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

بھارت میں گرد کے طوفان نے تباہی مچادی، 108افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

بھارت کی مغربی و شمالی ریاستوں میں گرد کے طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 108افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش اور راجستھان میں گرد کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ اترپردیش کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرد کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں 73 افراد ہلاک اور 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔73 میں سے 43 افراد کی ہلاک آگرہ شہر میں رپورٹ ہوئی۔

اس کے علاوہ ریاست راجستھان میں بھی گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور مختلف حادثات میں اب تک 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔آندھی اور جھکڑ کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں راجستھان میں 100 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں گرد آلود ہواؤں اور جھکڑ کے بعد بارش بھی ہوئی جس کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے، درخت، کچے گھر اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔کرناٹک کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قدرتی آفت کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورنیوایئراکٹھےمنانے کے بعد آج کل کدھرہیں؟ اور کن کاموں میں مصروف ہیں ؟ شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے 2019 کا جشن نیویارک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *