Sunday , November 18 2018
ہوم > کھیل > ماں بننے کے بعد میں یہ کام ضرور کروں گی۔۔۔ثانیہ مرزا نے ایسی با ت کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ماں بننے کے بعد میں یہ کام ضرور کروں گی۔۔۔ثانیہ مرزا نے ایسی با ت کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔بھارتی کرکٹ سٹارثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ثانیہ مرزا کی جانب سے ٹوئٹرپردلچسپ میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی تھی جب کہ شعیب ملک نے تصویرجاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے ہونے والے بچےکا نام بتا دیا۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹر شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں، لیکن ابھی تک دونوں والدین کے عہدے پر فائز نہیں ہوسکے ہیں،

تاہم ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ شعیب ثانیہ کے گھر بیٹی ہوگی یا بیٹا اور دونوں اپنے بچے کاکیا نام رکھیں گے۔ اور اب ان کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ خود ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے شوہر شعیب ملک نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ہونے والے بچے کا خاندانی نام ’’مرزاملک‘‘ ہوگا۔ بھارتی شہر گوا میں گوا فیسٹ 2018 کی تقریب میں صنفی تعصب کے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے بارے میں کئی رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر شعیب ملک چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر بیٹی ہو۔ ثانیہ نے بتایا ہم دونوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے گھر جب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ مرزا ملک ہوگا۔ ثانیہ نے صنفی تعصب کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہم دو بہنیں ہیں، میں نے کئی بار رشتے داروں کو اپنے والدین سے کہتے سنا اگر ہمارے گھربیٹا ہوتا تو ہمارا خاندانی نام آگے بڑھتا۔ تاہم ہم دونوں بہنوں کو بھائی کی کبھی خواہش نہیں ہوئی، یہاں تک کہ میں اپنے رشتے داروں سے اس بات پر لڑتی تھی کہ وہ کیوں ہمارے والدین پر زور دیتے ہیں کہ ہمارے گھر بیٹا ہو۔ ہمیں ہمارے خاندانی نام کو آگے بڑھانے کیلئے بیٹے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

’’ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کسی بچے کو ٹافی مل گئی ہو کیونکہ ۔۔۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے ایسا کام کرتے ہوئے تصویر شیئر کر دی کہ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ’’ اتنی جلدی ‘‘

حیدر آباد (ویب ڈیسک) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر بیٹے کی آمد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *