Monday , September 24 2018
ہوم > پاکستان > پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لندن میں گرنے کے بعد اس وقت کہاں اور کس حالت میں ہیں؟ تازہ ترین تصاویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لندن میں گرنے کے بعد اس وقت کہاں اور کس حالت میں ہیں؟ تازہ ترین تصاویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامور وکیل نعیم بخاری کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، اس تصویر میں تحریک انصاف کے رہنما کو ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری چند روز قبل لندن میں زخمی ہوگئے تھے ، پی ٹی آئی کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے جہاں وہ اچانک انڈر گراﺅنڈ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے اور شدید زخمی ہو گئے تھے۔انہیں لندن کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جبکہ ان کی ہسپتال کے بیڈ کی تصاویر نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم اب ان کی حالت کافی بہتر ہے جس کا ثبوت ان کی حالیہ تصویر ہے۔ خیال رہے کہ نعیم بخاری پاکستان کے ایک نامور وکیل ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن بھی ہیں اور ہمیشہ اپنے چٹکلوں کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لندن میں انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے جہاں وہ انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اچانک گر گئے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئی ہیں جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آئے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پولیس کی گاڑی نے بے گناہ نوجوان کو کچل دیا

جھنگ (ویب ڈیسک) جھنگ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *