Sunday , November 18 2018
ہوم > دلچسپ و عجیب > 68 سالہ سعودی شہزادے کی 25 سالہ دلہن

68 سالہ سعودی شہزادے کی 25 سالہ دلہن

دنیا میں بھر میں ایسی کئی شادیاں ہوتی ہیں، جہاں لڑکی کم عمر اور دولہے میاں دگنی عمر کے ہوتے ہیں، ایسی ہی ایک شادی حال ہی میں ایک سعودی شہزادے کی بھی ہوئی، جس کے لیے انہیں دلہن کو حق مہر کی مد میں بھاری رقم ادا کرنا پڑگئی۔

68 سالہ سعودی شہزادے سلطان بن سلمان کو دبئی کی 25 سالہ دوشیزہ پسند آگئیں جس سے شادی کرنے کے لیے انہوں نے 50 ملین ڈالر کی رقم بطور حق مہر ادا کی۔

یہی نہیں دلہن اور اس کے اہلخانہ کو 30 بڑے صندوقوں میں ہیرے اور سونے کے متعدد سیٹ اور قیمتی تحائف پیش کیے گئے جو خصوصی طور پر سفید لگژری گاڑیوں میں لائے گئے۔

بارات کا قافلہ بھی 20 سے 30 رینج رووز گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

دلہن کا لباس سفید رنگ کے طویل گاؤن پر مشتمل تھا، جسے ہیرے اور قیمتی موتیوں سے سجایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ سعودی شہزادے سلطان بن سلمان کی دوسری شادی تھی۔

کویت کے فور سیزن ہوٹل برج الشایا میں ہونے والی اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پیار کرنے والوں کے کام کی خبر : ایک اور تاج محل تعمیر کرانے کے ارادے رکھنے والا المناک حادثہ سے دوچار ہو گیا

لاہور( ویب ڈیسک) بیوی کی یاد میں چھوٹا تاج محل تعمیر کرنے کا خواہش مند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *