Monday , September 24 2018
ہوم > پاکستان > 2013 کے الیکشن میں پاک فوج کےاعلیٰ افسر پر عمران خان کی جانب سے (ن) لیگ کی مدد کا الزام۔۔۔۔ ریٹائرڈ بریگیڈئیر بھی میدان میں آگیا، تمام قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین کر دینے والی خبر

2013 کے الیکشن میں پاک فوج کےاعلیٰ افسر پر عمران خان کی جانب سے (ن) لیگ کی مدد کا الزام۔۔۔۔ ریٹائرڈ بریگیڈئیر بھی میدان میں آگیا، تمام قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ریٹائرڈ بریگیڈیئر مظفر رانجھا نے عمران خان کے 2013کے انتخابات میں ن لیگ کی فوجی معاونت کا الزام مسترد کردیا۔انہوں نے چیلنج کیا کہ 2013کے الیکشن کے بارے میں عمران خان کے الزامات پر خصوصی جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے ،عمران خان بھی بیان حلفی پردستخط کریں اور میں بھی کروں گا ،

جس کے خلاف فیصلہ آئے اسے سخت سزا ہونی چاہیے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ بریگیڈئیر مظفر رانجھا نے کہا کہ 2013میں فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی تھی اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی نے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میرا بطور ایم آئی ہیڈ پنجاب میں کام دیکھا اور ڈی جی اینٹی کرپشن لگا یا ،شہباز شریف قومی ہم آہنگی کے چیمپئن ہیں ،ذرا سا شبہ ہوا کہ شہباز شریف کے اداروں کے لیے عزم درست نہیں تو اپنا عہد ہ چھوڑ کر گھر چلا جاﺅں گا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل معروف اینکر پرسن حامد میر کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ 2013کے الیکشن میں فوج نے نواز شریف کی معاونت کی تھی اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا نے بھی دھاندلی میں ن لیگ کی معاونت کی تھی ۔

یہ بھی دیکھیں

پولیس کی گاڑی نے بے گناہ نوجوان کو کچل دیا

جھنگ (ویب ڈیسک) جھنگ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *