Sunday , November 18 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ماہرہ خان 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی

ماہرہ خان 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول 2018 میں شرکت کریں گی۔

فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان بین الاقوامی میک اپ برانڈ لورئیل کی پہلی پاکستانی سفیر کے طور پر نمائندگی کریں گی ۔

اس فلم فیسٹیول میں ہر سال بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارائیں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی ہیں اور اب ان کے ساتھ پہلی بار پاکستان سے ماہرہ خان بھی شامل ہوں گی۔

اس سال کانز فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکارہ جولیان مور، جین فونڈا اور ایوا لنگوریا کی شرکت متوقع ہے جب کہ بالی وڈ سے دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور شرکت کریں گی۔

71 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول رواں ماہ 9 مئی سے 20 مئی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان بیروت انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول میں شرکت کرچکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز: خوبصورت ترین اور مشہور پاکستانی اداکارہ اپنے دوست کے ہاتھوں قتل

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) تعلق توڑنے کی سزا ، نوجوان نے اپنی محبوبہ اور پشاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *