Thursday , October 18 2018
ہوم > پاکستان > احسن اقبال پر حملہ۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما ابرا ر الحق نے ایسی پیشکش کر دی کہ (ن) لیگی قیادت بھی حیران رہ گئی

احسن اقبال پر حملہ۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما ابرا ر الحق نے ایسی پیشکش کر دی کہ (ن) لیگی قیادت بھی حیران رہ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ان کے اپنے آبائی علاقے ناروال میں ہونے والے حملے کی خبر پورے ملک میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شدید مذمت کی تو وہاں ان کے سیاسی مخالفین بھی اس افسوسناک حملے پر افسردہ نظر آئے ،

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین ،فواد چوہدری ،آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری ،سینیٹر سراج الحق سمیت سب نے وزیر داخلہ پر حملے کو انتہائی افسوسناک امر قرار دیا تو وہیں پر احسن اقبال کے آبائی علاقے میں ان کے سخت ترین مخالف اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے بھی میدان میں آتے ہوئے وزیر داخلہ کو ایسی پیش کش کر دی کہ پنجاب حکومت کو بھی لاجواب کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مشہور گلوکار ابرارالحق نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے دوران سفر اس حملے کی اطلاع ملی ،یہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ،میں ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں ،اللہ ہم سب کو اس طرح کے حادثات سے محفوظ رکھے ۔انہوں نے کہا کہ ناروال میں ان کا اپنا ہسپتال صغریٰ شفیع میڈیکل کیمپلکس موجود ہے جہاں وہ اپنا علاج کرا سکتے تھے ،ان کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ،انتہائی بہترین اور قابل پروفیسرز ان کا خیال رکھیں گے ،صغریٰ شفیع میڈیکل کیمپلکس میں عالمی معیار کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایکویپمنٹ موجود ہیں ،آپ وہاں پورے اطمنان کے ساتھ اپنا علاج کروائیں ،میں بھی آپ کی تیمارداری کے لئے آؤں گا ۔واضح رہے کہ حملے سے چند لمحے قبل ہی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’’ٹویٹر‘‘ پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ناروال ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعریف کی تھی تاہم فائرنگ کے اس افسوسناک واقعہ کے بعد انہیں اسی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاہور کے سروسز ہسپتال میں بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میں یہ عہدہ نہیں لینا چاہتا کیونکہ۔۔۔‘‘ عمران خان کے اپنے ہی قریبی دوست نے بڑا جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کپتان کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ امیر جہانگیر نے خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *