ہوم > پاکستان > وزیر داخلہ اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کی بہن کا انٹرویو۔۔۔ملزم عابد کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

وزیر داخلہ اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کی بہن کا انٹرویو۔۔۔ملزم عابد کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

ناروو ال (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کی بہن راشدہ بھی سامنے آگئیں ،ان کا کہنا ہے کہ بھائی کچھ بھی نہیں کرتا تھا ،اس کے کسی مذہبی جماعت سے تعلق کے حوالے سے کچھ بھی پتا نہیں ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر،
سینئر صحافی طلعت حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں حملہ آور کی بہن مقامی صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہی ہے اس موقع پر راشدہ بی بی صحافیوں کے سوالوں سے ہچکچاتی ہوئی دکھائی دیں تاہم انہوں نے چند سوالوں کے جواب بھی دئیے ۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کتنے بہن بھائی ہو؟ جس پر اس کا کہنا تھا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں ،میرے تین بھائی ہیں ۔ایک صحافی نے پوچھا کہ عابد کیا کرتا تھا ؟اس پر راشدہ بی بی نے بتا یا کہ عابد کچھ بھی نہیں کرتا تھا ۔صحافی نے پوچھا کے عابد نے وزیر داخلہ پر حملہ کیوں کیا ؟اس پر عابد کی بہن نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں پتہ اور نہ ہی عابد اس حوالے سے ہمیں کچھ بتا کر گیا ۔ایک اور صحافی نے پوچھا کہ کیا عابد کا کسی مذہبی جماعت سے تعلق تھا یا احسن اقبال سے دشمنی تھی ؟اس پر راشدہ بی بی نے کہا کہ اس بارے میں مجھے کچھ نہیں پتا ۔

یہ بھی دیکھیں

ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی مشکلات کا شکار، بنی گالا میں کارکن سراپا احتجاج

اسلام آباد: انتخابی ٹکٹوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف مشکلات کا شکار ہے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *