Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ۔۔۔ڈی پی او نارووال بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے

احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ۔۔۔ڈی پی او نارووال بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے

نارووال(ویب ڈیسک)آر پی او گجرانوالہ راجہ رفعت نے وفاقی وزیر داخلہ کو ناقص سیکورٹی فراہم کرنے پرڈی پی او نارووال اورایس ایچ او تھانہ شاہ غریب کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او گجرانوالہ راجہ رفعت اور ڈی سی نارووال علی عنان نے قصبہ کنجروڑ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ پر ہونے والے حملے کی جگہ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ناقص سیکورٹی انتظامات پر انہوں نے ڈی پی او نارووال اورایس ایچ او تھانہ شاہ غریب کو معطل کردیا۔خیال رہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال کے علاقے کنجروڑ میں اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک کارنر میٹنگ کے بعد واپس جارہے تھے ۔عابد نامی ملزم نے ان پر پستول سے گولی چلا ئی جو ان کی کہنی کو چیرتی ہوئی پیٹ کے نچلے حصے میں چلی گئی ۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کی سیکورٹی خامی کو نظر انداز کر دیا تھا لیکن اب پولیس کی جانب سے ڈی پی او اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے بعد مریم نواز نے عمران خان پر بڑا لزام لگا دیا، پاکستانی ہکا بکا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے بعد مریم نواز نے عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *