Monday , October 22 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > سنی لیون کے بعد جونیئر سنی لیون منظر عام پر آگئیں، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ گرما گرم خبر آگئی

سنی لیون کے بعد جونیئر سنی لیون منظر عام پر آگئیں، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ گرما گرم خبر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کے لئے جونیئر سنی لیون کو متعارف کرا دیا ہے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے اپنی شہرت آپ ہیں لیکن دوسری جانب انہوں نے اپنا ماضی تلک
کرکے بالی ووڈ میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور اس طویل کٹھن سفر کو ایک فلم کے طور پر پیش کرنے کے لئے گزشتہ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں جس میں اُن کے مداح بائیو گرافی میں جان سکے گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟، انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور اُن کی زندگی کیسی تھی، تاہم تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیار کرلی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے ساتھ اور دوشیزہ کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی زندگی پر مبنی فلم ’ کرن جیت ‘ کے لئے اداکارہ ریزہ ایکس کو متعارف کراتے ہوئے منی کرن جیت کے نام سے مخاطب کیا ہے۔فلم ’کرن جیت کور‘ میں سنی لیون کا کردار نبھانے بالی اداکارہ کے ساتھ ڈینیئل ویبر کے کردار کے لئے بھی جنوبی افریقی اداکار کو بھی حتمی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ فلم زی فائیو ویب سیریز پر ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی 36 سالہ سنی لیوں کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرا‘ ہے جوکہ اب تک جسم ٹو ،راگنی ایم ایم ایس اور ایک پہیلی لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

‘‘میں نے شادی کے بعد اپنے شوہر مانی کو ماضی میں رہنے والے تمام تعلقات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھے ۔۔ ’’پاکستان کی معروف اداکارہ ایسی تفصیل ٹی وی پر بتا دی کہ سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حرانے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیاہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *