Monday , August 20 2018
ہوم > کھیل > کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپسی ۔۔۔۔۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپسی ۔۔۔۔۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور پہلے مرحلے میں ان کی واپسی ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوگی۔وہ قائد اعظم ٹرافی میں پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس سلسلے میں عبدالرزاق کا پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم سے معاہدہ بھی ہوگیا۔
38سالہ عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو ہدف بنالیا ہے، عبدالرزاق نے 5 سال پہلے آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔اس حوالے سے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ انہیں محمد وسیم نے کرکٹ میں واپسی کے لیے رضامند کیا۔انہوں ںے کہا کہ میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید نہیں کھیل سکتا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں میری واپسی کا مقصد قومی ٹیم میں واپسی نہیں ہے۔خیال رہے کہ عبدالرزاق نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 2006، آخری ون ڈے انٹرنیشنل نومبر 2011 اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نومبر 2013 میں کھیلا تھا اور انہوں نے باضابطہ طور پر کبھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پاکستان نے چار روزہ میچ میں شاداب خان کی شاندار بولنگ اور بلے بازوں کی بہترین بیٹنگ کی بدولت نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے

نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیا گیا 133 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 55 اور امام الحق 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں نارتھمپٹن شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ راحت علی نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔نارتھمپٹن شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 186 رنز کی بدولت 428 رنز بنائے تھے۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھی شاداب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوگی؟ پاکستانیوں کی بھابھی نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *