Friday , December 14 2018
ہوم > پاکستان > کون احسن اقبال ۔۔۔۔؟ نواز شریف قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے احسن اقبال کو بھول گئے، پڑھیے ناقابل یقین خبر

کون احسن اقبال ۔۔۔۔؟ نواز شریف قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے احسن اقبال کو بھول گئے، پڑھیے ناقابل یقین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اور پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ ہوا نواز شریف نے ایک لفظ نہیں کہا مگر مریم نواز کا ذکر کرنا نہ بھولے۔ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،

شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف بادشاہ سلامت ہیں عوام کی پرواہ نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہیں کیا، حکومت نے شدت پسند اور انتہا پسند جماعتوں سے رابطے رکھے، حکومتی ارکان کے انتہا پسند جماعتوں سے رابطے رہتے ہیں، ن لیگ کی کوشش رہی ہے ناراض نہ کریں ساتھ لے کر چلیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے حلقے میں تھے جہاں ان پر حملہ ہوا، ن لیگ کھل کر بات نہیں کررہی کہ واقعے کی اصل وجہ کیا ہے، ان کی اپنی صفوں میں ایسے لوگ ہیں تو نشاندہی کرکے ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاست نہیں سازش کررہے ہیں، ن لیگ تمام گیم سیاسی طور پر خود کو اوپر لانے کے لیے کررہی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو بیانات دینے سے کوئی نہیں روکتا، اسمبلی میں نفرت انگیز تقاریر کرتے ہیں، اسمبلی میں کہا تھا نفرت انگیز تقاریر کو کیوں نہیں روکا جاسکتا، کیپٹن (ر) صفدر جیسے لوگوں کے رویے میں اب بھی تلخی ہے۔ واضح رہے کہ سابق اور نااہل وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ

میرا مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں بلکہ ان لوگوں سے ہے جن سے یہ دونوں ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ سرتوڑ کوشش ہے کہ نوازشریف کو کسی طریقے سے جیل بھیج دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے زیر اہتمام جہلم میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ افسوس ہے 70سال سے ووٹ کی عزت نہیں، وزیراعظم دن رات قوم کی خدمت کرتا ہے اندھیروں کو دور کرتا ہے۔وزیراعظم لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی ختم کرتا ہے، سی پیک لے کر آتا ہے، ملک کو بلندیوں پر لے کرجاتا ہے تو اس کے ساتھ وہ سلوک ہوتا ہے جودنیا میں کہیں نہیں ہوتا، کیا نوازشریف کو عوام کی خدمت کا یہ صلہ دیا گیا؟انہوں نے کہا کہ سارا زور مجھ پر ہے دن رات مقدمہ چل رہا ہے، سرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں کہ نوازشریف کو کسی طریقے سے جیل بھیج دیا جائے حالانکہ مجھ پر کرپشن کا ثبوت تو دور کی بات کوئی الزام بھی نہیں ہے۔نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ 70سال کی تاریخ اب نہیں دہرائیں گے ووٹ کی عزت کرینگے اورکروائیں گے، ووٹ کی پرچی کو پھاڑنے اوراس کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

شہباز شریف کو اے پی سی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش ۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومتی آفر کا خیرمقدم کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *