Monday , October 22 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > کسی کو پتہ بھی نہ چلا اور اداکارہ فضا علی نے دوسری شادی رچا لی ، دولہا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ گرما گرم خبر آ گئی

کسی کو پتہ بھی نہ چلا اور اداکارہ فضا علی نے دوسری شادی رچا لی ، دولہا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ گرما گرم خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ فضا ء علی نے کاروباری شخصیت ایاز ملک سے دوسری شادی کر لی ہے ، دوسری شادی کی خبر نے ہر کسی کو حیران کر دیاہے تاہم ان کے چاہنے والے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دعائیں اور مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فضاء علی کو شوبز کی دنیا میں شہرت انتہائی معروف ڈرامے ’لو و لائف اور لاہور ‘ سے ملی۔ جس میں انہوں نے لیڈ رول ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ دوسری جانب اسی ڈرامے نے اداکار سمی ابراہیم کو بھی بڑا بریک تھرو دیا تھاتاہم یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ فضا علی نے اچانک اپنی شادی کی خبر فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کر کے دی اور انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ پر نام بھی تبدیل کر کے ’فضا ایاز ملک ‘ کر دیاہے ۔فضا علی نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’میری شادی ایاز ملک کے ساتھ ہو گئی ہے اور اللہ کی رحمت سے یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے میں شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہی ہاوں تاہم میں صرف ابھی اپنا ایک ہی شو جار ی رکھوں گی ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق 9 میں شوبز انڈسٹری میں ڈرامہ سیریل “مہندی” سے قدم رکھنے والی معروف اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے دوسری شادی کر لی اور شوبز کو خیر باد کرنے کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد انہیں ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کے پیغام مل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فضاء علی نے اپنا نام تبدیل کر کے فضا ایاز ملک لکھ دیا ہے۔ واضح رہے پہلے شوہر فواد فاروق سے فضا علی کی ایک بیٹی ہے جس کا نام فرال فواد ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میں نے تسلیم کوثر کو یہ چیزدیدی لیکن اب وہ ۔۔ ۔ ۔ اداکارہ میرا نے جوابی قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں موجود گھر پر قبضہ کیے جانے کے کیس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *