Sunday , November 18 2018
ہوم > کاروبار > اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1070 ارب روپے شامل کر دئیے

اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1070 ارب روپے شامل کر دئیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1070 ارب روپے شامل کر دئیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لیے 6.01 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1070 ارب روپے شامل کر دیے۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.08 فیصد تا 6.01 فیصد سالانہ کے حساب سے 1090 ارب 15 کروڑ روپے مقرر کیے گئے تھے۔

نیلامی میں شرکت کرنے والے تمام 17 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

بینک نے 6.01 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 190 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 169 ارب 85 کروڑ روپے منطور کیے۔

یہ بھی دیکھیں

موٹرسائیکل بھی پاکستانیوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا،قیمتوں میں اچانک اتنا اضافہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

کراچی (ویب ڈیسک) موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈالر کی قدرمیں کمی اوردیگر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *