Monday , August 20 2018
ہوم > انٹرنیشنل > دبئی کی گرفتار ہونے والی شہزادی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ناقابل یقین خبر آ گئی

دبئی کی گرفتار ہونے والی شہزادی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ناقابل یقین خبر آ گئی

دبئی(ویب ڈیسک)دبئی کی شہزادی شیخہ لطیفہ کو لاپتہ ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ شہزادی کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہے؟بی بی سی

کی رپورٹ کے مطابق شیخہ لطیفہ دبئی کے امیر محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے آزادی کی زندگی جینے کے لیے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق وہ جس پرتعیش کشتی میں بھاگ رہی تھیں سکیورٹی اہلکار اسے روک کر واپس دبئی لے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے کسی نے انھیں دیکھا یا سنا نہیں ہے۔شیخہ لطیفہ کو رواں سال مارچ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایک سابق فرانسیسی جاسوس ایروے جوبیر اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنی دوست اور مارشل آرٹس کی استاد ٹینا جوہینن کی مدد سے ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں جب انھیں پکڑ لیا گیا۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں بھارت کے ساحلی و تفریحی مقام گوا کے قریب سے بھارتی نیوی کے کمانڈوز کی مدد سے حراست میں لیا گیا تھا۔یاد رہے بھارت کا مقام گووا پوری دنیا میں سیاحت کے حوالے سے مشہور ہے اور یہاں بیرون ملک سے کئی افراد سیرو سیاحت کے لیے آتے ہیں اور اب بھارت کے تفریحی مقام گووا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی

شہزادی شیخہ لطیفہ بازیابی کے بعد دبئی واپس پہنچ گئی،فرانسیسی نژاد امریکی شہری کے ساتھ ملک سے فرار ہونے کا شیخہ لطیفہ کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔معروف بھارتی میگزین ’’آؤٹ لک انڈیا‘‘ کے مطابق دبئی کی شہزادی کی بازیابی بھارتی حکام کی کوششوں کے باعث عمل میں آئی ہے، شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک امریکی نوجوان بھی تھا جسے ایک ماہ قبل گرفتار کرکے دبئی لے جایا گیا تھا۔اپنی رہائی کے بعد جوبرٹ نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وہ اپنی گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔جوبرٹ کا کہنا ہے کہ گووا کے ساحل پر بھارتی کوسٹ گارڈز نے ان کی کشتی کا گھیراؤ کرتے ہوئے انہیں اور شیخہ لطیفہ کو گرفتارکرلیا تھا، اس بات کی تصدیق شہزادی کے 4 مارچ کے واٹس ایپ پیغام سے بھی ہوتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے امریکی دوست جوبرٹ کو مسلح افراد نے گھیر لیا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان کی کشتی پر قابو پالیا گیا تو یو اے ای کے افسران کشتی میں داخل ہوئے اور وہیں سے واپسی کا سفر شروع ہوگیا، یو اے ای واپسی پر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ملائیشیا میں ’جھوٹی خبروں‘ سے متعلق قانون ختم کر دیا گیا

ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے سابق دور حکومت میں بنایا گیا جھوٹی خبروں سے متعلق قانون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *