Friday , December 14 2018
ہوم > پاکستان > پاکستان میں شائع ہونے والا پہلا چینی زبان کا اخبار کونسا ہے اور اسکی کل سرکولیشن کتنی ہے ؟ یہ کس مقصد کے لیے چھاپا جاتا ہے ؟ معلوماتی خبر ملاحظہ کیجیے

پاکستان میں شائع ہونے والا پہلا چینی زبان کا اخبار کونسا ہے اور اسکی کل سرکولیشن کتنی ہے ؟ یہ کس مقصد کے لیے چھاپا جاتا ہے ؟ معلوماتی خبر ملاحظہ کیجیے

‘لاہور(ویب ڈیسک)خوا شاں ویکلی’ پاکستان سے چینی زبان میں شائع ہونے والا پہلا ہفت روزہ ہے۔ اخبار کے مطابق اس کی اشاعت پانچ ہزار ہے اور اس کے قارئین کی تعداد 60 ہزار ہے۔ ہفتہ وار اخبار کا دفتر اسلام آباد میں دو سال سے کام کر رہا ہے اور رواں ہفتے اس کا 21 واں ایڈیشن شائع ہوا ہے۔

اخبار کی چیف ایڈیٹر چینی نژاد رما ہیں جبکہ عملے میں چینی اور پاکستانی افراد دونوں شامل ہیں۔’خوا شاں’ کے دفتر میں موجود ہوں تو ایسا نہیں لگتا کہ اسلام آباد کے مصروف کاروباری علاقے میں واقع عمارت میں ہوں بلکہ کان پڑی آوازیں، دیواروں پر آویزاں تصاویر اور چینی روایتی قہوے کے لوازمات سبھی بیجنگ کے ماحول کے عکاس لگتے ہیں۔چینی زبان میں ‘خوا’ کا مطلب ہے پھول اور ‘شاں’ کا معنی ہے کاروبار۔ اس طرح لفظی معنی’ پھول کاروبار‘ لیکن لغوی معنی خالص کاروبار کے ہیں۔اخبار کی چیف ایڈیٹر رما کہتی ہیں کہ ‘اخبار پاکستان اور چین میں خاص طور پر کاروباری خبروں تبصروں کے حوالے سے کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی ادارتی پالیسی میں دونوں ملکوں کی ثقافت، سیاحت اور تفریح سے متعلق خبروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔’چیف ایڈیٹر رما خود پاکستان میں نو وارد ہیں اور کہتی ہیں کہ پاکستان کی ثقافت میں گھلنا ملنا ان کی توقع سے زیادہ آسان ثابت ہوا۔اخبار چینی زبان کے ساتھ انگریزی میں بھی شائع ہوتا ہے۔ ادارے کے مطابق اس کے صارفین میں پاکستان میں چینی سفارت خانے کا عملہ، چینی کمپنیوں میں کام کرنے والا سٹاف بھی شامل ہے جبکہ پاکستان اور چین میں موجود کاروباری افراد بھی

یہ بھی دیکھیں

شہباز شریف کو اے پی سی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش ۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومتی آفر کا خیرمقدم کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *