Monday , October 22 2018
ہوم > کھیل > لیجنڈ پاکستانی کرکٹر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا

لیجنڈ پاکستانی کرکٹر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔مشتاق احمد کا فی الحال ویسٹ انڈین بورڈ سے ایک مختصر معاہدہ طے پایا ہے تاہم اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ مشتاق احمد رواں ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کو

جوائن کریں گے۔مشاق احمد کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اب تک پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، سرے کاؤنٹی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔وہ چھ برس تک انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بالنگ کنسلٹنٹ منسلک رہے اور اسی دور میں انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 اور ایشز سیریز میں کامیاب ہوئی۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاہدے کو مشتاق احمد نے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس خطے میں بالنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہےاور وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد مشاق احمد اس وقت پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔دوسری جانب پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور پہلے مرحلے میں ان کی واپسی ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوگی۔وہ قائد اعظم ٹرافی میں پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس سلسلے میں عبدالرزاق کا پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم سے معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔38 سالہ عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو اپنا ہدف بنالیا ہے، انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ 5 سال پہلے کھیلا تھا۔اس حوالے سے آل راؤنڈر

عبدالرزاق نے کہا ہے کہ انہیں محمد وسیم نے کرکٹ میں واپسی کے لیے رضامند کیا۔انہوں ںے کہا کہ میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید نہیں کھیل سکتا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں میری واپسی کا مقصد قومی ٹیم میں واپسی نہیں ہے۔خیال رہے کہ عبدالرزاق نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 2006، آخری ون ڈے انٹرنیشنل نومبر 2011 اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نومبر 2013 میں کھیلا تھا اور انہوں نے باضابطہ طور پر کبھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 18 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *